اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ہائی وے فاؤنڈیشن کی رہائشی بستی میں تعمیری سرگرمیاں برق رفتاری سے جاری ہیں،نگراں وفاقی وزیر مواصلات شاہدا شرف تارڑ نے یہاں جامع مسجد اور سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تعمیری عمل کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے این ایچ اے حکام کو تمام رہائشی سہولیات کی فراہمی اور تعمیری عمل معیاری اور بر وقت مکمل کرنے کی تاکید کی ، اس موقع پرچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند، چیئرمین این ایچ ایف نسیم خٹک و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مزیدپڑھیں:کچھ شر پسند میرے خاندان پر ظلم کر رہے ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا
واضح رہے کہ انہی دنوں وفاقی وزیر مواصلات اورچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھر پور کوششوں سے این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے کے مابین ایک اشتراکی معاہدہ بھی ہوا ہے جس کے تحت دونوں ہاؤسنگ سوسائٹیاں تعمیری عمل اورآپس میں ایک دوسرے کورابطہ سڑکوں پر آمد و رفت کی سہولت کی فراہمی میں بھر پور معاونت کریں گی۔















