اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ ایسی وزارتیں چاہتے ہیں جن سے شہریوں کے مسائل حل کر سکیں۔ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم اور مواصلات کی وزارت میں دلچسپی رکھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پا کستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، مرا د علی
جبکہ ن لیگ چاہتی ہے کہ وزیرِ اعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کیے جائیں۔















