ریکارڈ کیساتھ چھیڑ خانی قبول نہیں،فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں ، عمران خان

راولپنڈی(اے بی این نیوز) بانی تحریک انصاف عمران خان کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر ردعمل سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ الیکشن کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مبنی ویڈیو دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ٹانک، شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ،ری پولنگ کا عمل روک دیا،حملہ آور ہلاک

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن حلقوں میں نواز شریف اوران کے خاندان کو شکست ہوئی ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے غیر قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لاہور میں احسان نامی ن لیگی رہنماکے پرنٹنگ پریس میں جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔