لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے بند روڈ کا افتتاح کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پروجیکٹ پیکج-I کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے نگراں وزیراعلیٰ کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے اس منصوبے میں شامل ہر فرد کو 16 ماہ کے بجائے صرف 100 دنوں میں مکمل کرنے کا سہرا دیا۔

محسن نقوی نے پیکج-1 کو بروقت مکمل کرنے والے عہدیداروں اور ٹھیکیدار کی کوششوں کوسراہا،

مزیدپڑھیں:کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے، شیری رحمان

مزید برآں وزیراعلیٰ نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ پروجیکٹ پیکج II پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیااورامید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں یہ بھی مکمل ہو جائے گا۔

بعد میں محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں نئے اپ گریڈ ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خون کے کینسر کے نوجوان مریض کائنات اور عبدالمفتی حنان نے ڈونر شیرباز کے ہمراہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات بھی کی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا بھی دورہ کیا تاکہ نئی لیبارٹری اور ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔