بھارت نے تو کشمیر ہڑپ کر لیا ، چیف جسٹس

اسلام آباد ( محمد بشارت راجہ  )سپر یم کو رٹ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا تذکرہ، چیف جسٹس فائز عیسی نے ریما رکس میں کہا بھارت نے تو کشمیر ہڑپ کر لیا ، کشمیر اور جی بی کا جو حصہ ہمارے پاس ہے وہاں ریفرنڈم کروا لیں، جی بی کےلوگوں کو معلوم ہی نہیں

مزید پڑھیں :ٹیکس سے چلنے والے ہر ادارے سے متعلق معلومات شہریوں کو ملنی چاہیے، چیف جسٹس پاکستان

کہ انکی آئینی حیثیت کیا ہے، اقوام متحدہ کو بلا لیں،استصواب رائے ہوجائے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلا ئل میں کہا ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کروا سکتی ہے ، چیف جسٹس نے استفسا ر کیا، کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟ ، وکیل جی بی حکومت نے جو اب میں کہا ، حکومت نہیں بنی، سنا ہے 29فروری کو اسمبلی اجلاس ہوگا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس میں لارجر بنچ کی تشکیل کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا،،معاونت کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم ایپلیٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری، فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت