Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

برفباری،مری جانے قبل سیاحوں کیلئے گائیڈ لائن جاری

مری ( اے بی این نیوز    ) کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت دی ہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش کے مطابق داخلے کی اجازت دی جائے۔مری میں گاڑیوں کے داخلے کے حوالے اسلام آباد کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد کوئی بھی سڑک بلاک نہیں ہونی چاہیے۔مری میں آنے والے سیاح کی گاڑی خراب

مزید پڑھیں :ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ، کمسن بچوں سمیت سینکڑوں سیاح پھنس گئے، مزید گاڑیوں کا داخلہ بند

ہونے یا پیٹرول ختم ہونے کی اطلاع پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔شہری مری جانے سے پہلے ہوٹل کی آن لائن بکنگ ہونے کے بعد مری کا رخ کریں۔مری کے تمام راستے کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس نے بتایا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے 164 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیںروڈ سے برف کو ہٹانے کے لیے 16 ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔