لاڈلے کواب بھی جیل میں سہولیات دی جارہی ہیں،طلال چوہدری

جڑانوالہ (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لاڈلے کو جیل میں بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سائفر اور توشہ خانہ پر بار بار حکم امتناع لیتے رہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرے گی۔

جمعرات کو جڑانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالا کو نجی جیل قرار دیا گیا۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 14، 14 سال قید کی سزا سنادی

انہوں نے کہاکہ ہم کبھی الیکشن سے بھاگے، نہ اداروں پر چڑھائی کی، مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالا کو نجی جیل قرار دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ لاڈلے کو جیل میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سائفر اور توشہ خانہ پر بار بار حکم امتناع لیتے رہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی۔