توشہ خانہ کیس: عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 14، 14 سال قید کی سزا سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت میں بار بار پکارے جانے پر عمران خان کمرہ عدالت میں آئے تو جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید با مشقت کی سز اسناتے ہوئے ایک ارب 57 کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا
مزید پڑھیں:‌عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے گرفتار
بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا۔توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے جبکہ بشریٰ بی بی پربھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔