پرویز الٰہی کوگدھا گاڑی کا انتخابی نشان دینے کا فیصلہ برقرار

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی انتخابی نشان ’’مور‘ ‘دینے کی درخواست خارج کردی جبکہ عدالت نے ’’گدھا گاڑی‘‘ کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ”گدھا گاڑی“ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی کو پی پی 32 گجرات سے انتخابات لڑنے کی ا جا زت مل گئی
جسٹس شاہد بلال حسن نے چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پی پی 32 گجرات کے لیے مور کے انتخابی نشان کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔