پرویز الہٰی کو پی پی 32 گجرات سے انتخابات لڑنے کی ا جا زت مل گئی

لاہور ( اے بی این نیوز   )پرویز الہٰی کو پی پی 32 گجرات سے انتخابات لڑنے کی ا جا زت مل گئی، الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پرویز الہٰی کا نام اور انتخابی نشان چھاپنے کاحکم ،صدرپی ٹی آئی باقی حلقوں سے دستبردار ، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ووٹرزکو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے، ریٹرننگ افسر کا کام سہولت پیدا کرنا ہے رکاوٹ ڈالنا نہیں، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے انہیں باہر نکالنا نہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے ریما رکس میں کہا ، قانون میں کہاں لکھا ہے کہ پانچ انتخابی حلقوں کیلئے پانچ الگ الگ اکاؤنٹس کھولے جائیں، جسٹس منصور نے کہا آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائزکرنے کی سہولت دیتا ہے