غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھر میں بازی لے گیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھر میں پہلے نمبرپر آگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے عام انتخابات سے قبل منظرِ عام پر آنے والی رپورٹ میں مودی سرکار کے انتخابات کو بھارت میں پراپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر مبنی غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔ بھارت میں سماجی خلیج اور پولرائزیشن بڑھنے کا خطرہ ہے۔مبصرین کے مطابق مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی وقتی سیاسی فائدے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن (غلط اور گمراہ کن معلومات) کا غیر معمولی استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو بھارت کے لیے آئندہ 10 برس تک سب سے بڑا خطرہ تسلیم کیا گیا۔