اسلام آباد، ایف آئی اے کا کریک ڈاون، کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی پکڑلی،2 ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے کا کریک ڈائون، کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی پکڑلی، غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی پکڑلی ۔میڈیا رپورٹس کیمطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ملکی و غیرملکی کرنسی میں 40 ہزار 650 یورو، 3050 امریکی ڈالر، 1515 برطانوی پاؤنڈ اور 2300 سے زائد ریال کے علاوہ دیگر ممالک کی کرنسی بھی شامل ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ۔