حکومت کا بجلی کے نرخوں کا نیا نظام متعارف کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )حکومت کا بجلی کے نرخوں کا نیا نظام متعارف کرانےکا فیصلہ،پاور ڈویژن نے نئے ٹیرف کا مسودہ وزارت خزانہ کو جمع کرادیا، پاور ڈویژن کا کہنا ہے ٹیرف نظام کا نفاذ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ موجودہ ٹیرف ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ہے،، اٹھا نو ے فیصد گھریلو صارفین کو 631 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،،سبسڈی میں حکومتی حصہ 158ارب روپی ہے،باقی اخراجات صنعتی، تجارتی اور اعلیٰ درجے کے صارفین برداشت کررہے ہیں۔