اہم خبریں

پنجاب میں خناق اور خسرہ سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف

لاہور(نامہ نگارخصوصی):پنجاب میں خناق اور خسرہ سے بچوں کےجاں بحق ہونے کا انکشاف ،محکمہ صحت پنجاب نے خناق اور خسرہ سے ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی۔25 سے 31 دسمبرکےدوران خسرہ سے 25 اورخناق سے 9 بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔پنجاب میں خسرہ کے ایک ہزار 932 کیسزسامنےآئےہیں۔لاہورمیں 395 اورراولپنڈی میں 334 بچےخسرہ سےمتاثر ہوئے۔صوبے خناق کے 121 کیسزسامنے آئےہیں۔خناق کےکیسزفیصل آباد،جھنگ،رحیم یارخان اورراولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔خسرہ کےتصدیق شدہ کیسزمیں سے 32 فیصدبچوں نےخسرہ ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی ۔کنفرم خسرہ کے کیسز میں 16 فیصد نےخسرہ کی ایک ویکسین لی ہے ۔خسرہ کےکنفرم کیسزلاہور، راولپنڈی ،شیخوپورہ،اٹک،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں