ایران کیساتھ اچھے تعلقات معاملہ سفارتی سطح پر حل کیا جائے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران سے تعلقات مزید خراب نہ ہوں اس لئے کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ سعودی عرب اور ایران تنازعہ حل کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا، ہمارے دور میں ایران کیساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے، ہمیں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ایران سے تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے، پاکستان اور ایران میں بلوچ علیحدگی پسند تحاریک چل رہی ہیں، پاکستان اور ایران کو ان تحاریک سے مشترکہ طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔