الیکشن کا پلان سی بھی تیار ، 8 فروری کو مسلط مافیا کو جھٹکا لگے گا،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں ہمارا پلان سی بھی تیا ر، 8 فروری کو مسلط مافیا کو جھٹکا لگے گا۔ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا گیا،الیکشن مہم شروع ہونے کے باوجودپی ٹی آئی کے امیدواروں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی واقعات کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کیپٹل ہل واقعہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ شیر افضل مروت کچھ کہتے اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کچھ اور تو اس پر عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت جذباتی ہے، اس نے کراچی سے لاہور آنا ہوتا اور پہنچ کوئٹہ جاتا ہے، اس کی باتوں پر ہمیں وضاحت دینا پڑتی باقی وہ سامنے سے کھیل رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کئے، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات مسائل کا حل ہیں، جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اچھے غلاموں کی طرح سائفر کی بات نہ کرو ورنہ مقدمات کی بارش ہو گی، کیا حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرنا غداری ہے؟ان نے سائفر کیس میں جیل میں ٹرائل کو براہ راست دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں قوم کو پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔