اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چینی کے سفیر نونگ رونگ کے اعزاز میں الوداعی اعشائیہ دیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی،چیئر مین سینیٹ نے پاک-چین تعلقات کو نئی جہتوں تک پہنچانے میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کو سراہا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ پاک-چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے،پاک-چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،چین-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے،پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے دوران ریلیف اور بحالی کے لیے چین نے بڑھ چڑھ حصہ لیا،پاکستانی قوم اس فراخدلانہ امداد پر چین کی عوام اور حکومت کی مشکور ہے،چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین سینیٹ کے تاثرات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کو بھی پاکستان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی ہے۔















