اسلام عورت کو خلع کا مکمل حق دیتا ہے، سپریم کورٹ کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قراردیا ہے کہ اسلام خلع کا حق دیتا ہے جس کی بنیاد پر اگر کوئی مسلمان عورت اپنے شوہر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود میں کسی وجہ سے نہ رہ سکے تو وہ شادی کے بندھن سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس سید اظہر رضوی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری سہیل احمد کی اپیل پرسماعت کی۔عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستانی شوہر کی اپیل مسترد کردی۔