اہم خبریں

ریحام خان سے کیسے محبت ہوئی ، شوہر مرزا بلال بیگ نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

نیویارک(نیوزڈیسک)مرزا بلال بیگ نے ریحام خان سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال بیگ کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی، جس کا مقصد کسی میڈیا چینل کو انٹرویو دینے سے قبل عوام کو اپنی اس تیسری شادی کے حوالے سے سوالات کا جواب دینا ہے۔اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے گردش کرتے سوالات کہ ’کب‘ ’کہاں‘ اور ’کیسے‘ ہوئی سے متعلق جوابات دیئے۔مذکورہ ویڈیو میں مرزا بلال کو یہ کہتے ہوئے سُناجاسکتا ہے کہ ’یہ امریکا کے شہر نیویارک کا واقعہ ہے جہاں ریحام خان ایک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی اور ان کے پاس تقریباً 10 لاکھ مالیت کا ہینڈ بیگ تھا، ایسے میں چار آدمی وہ بیگ چھیننے آئے اور اتفاق سے میں اسی اسٹیشن سے گزر رہا تھا تو میں نے ریحام کو ڈاکوؤں سے بچایا اور یہیں سے ہماری کہانی آگے بڑھی ۔یاد رہے کہ ریحام خان نے اس سے قبل اس سوال کا مختصر اً جواب پہلے بھی دیا تھا کہ وہ مرزا بلال سے پہلی بار امریکا میں ملیں تاہم اب انہوں نے اس کی تفصیل بتا دی۔ان کے مطابق یہ کسی بالی ووڈ فلم کی نہیں بلکہ ان کی حقیقی کہانی ہے، لیکن انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’نفرت کرنے والے یہ ہی کہیں گے کہ یہ من گھڑت کہانی ہے‘۔واضح رہے کہ ریحام نے پہلی بار 1993 میں اعجاز رحمان سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے نے 2005 میں طلاق لے کر راہیں جدا کر لی تھی، جس کے بعد 2014 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی اور تقریباً ایک سال بعد دونوں نے طلاق کا اعلان کیا اور اب 23 دسمبر 2022 کو انہوں نے مرزا بلال سے تیسری شادی کی ہے۔

متعلقہ خبریں