اہم خبریں

سستا آٹافراہمی بہتر بنانےکیلئےمری میں 46 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ مری نے عوام کی سہولت کیلئے سستا آٹا کی فراہمی بہتر اور آسان بنانے کیلئے ضلع مری میں 46 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے ہیں جس میں 34 تحصیل مری اور 12 کوٹلی ستیاں میں قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دیئے گئے آٹا ریلیف کی عوام تک بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانےکیلئے تمام سیلز پوائنٹس پر متعلقہ یوسی سیکرٹریز، سرکل پٹواریز اور دیگر سرکاری اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جن کی نگرانی میں آٹا عوام کو میسر کیا جارہا ہے۔ ذخیرہ اندوزی ،گراں فروشی اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ یا کسی تعطل کا باعث بننے والے افراد کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ عوام ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی لازمی کریں تاکہ بروقت اس کا تدارک اور اس پر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں