لاہور(نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات مجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی تھی، مجھے 2 دن کے اندر اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کرتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔مجھے دو دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے، اور 90 دن میں الیکشن کی تاریخ بھی دینا ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے دیکھا جائے تو انتخابات رمضان المبارک کے درمیان آرہے ہیں، رمضان المبارک میں ہماری روٹین مشکل ہوتی ہے، تو ان چیزوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔ سب چیزیں دیکھ کرفیصلہ کرنا ہے، جمہوری فرد کے لیے ایوان کو توڑنا مشکل کام ہے، آئندہ کے لئے صوبائی نگران سیٹ اپ پر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی کو مشاورت کرنی ہے 90 دن میں الیکشن کی تاریخ بھی دینا ہوگی۔















