Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہفتے اور اتوار کی چھٹی قربان کرکے الیکشن کے کیسز سن سکتے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخابات کہاں ہوئے تھے ،کیا کوئی نوٹیفکیشن ہے جس میں بتایا گیا ہو الیکشن کس جگہ ہونگے؟ چیف جسٹس کااستفسار،پی ٹی آئی وکیل نے کہا چمکنی کے گراؤنڈ میں ہوئے تھے،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے چھوٹے سے گم نام گاؤں میں انتخابات کیوں کرائے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ریکارڈ پر تو کچھ نہیں ہے کہ پشاور میں جس جگہ پارٹی الیکشن ہوا،پارٹی ارکان کو کیسے معلوم ہوا کہ ووٹ ڈالنے کہاں جانا ہے؟ پارٹی ممبران کو تو معلوم ہونا چائیے کہ ووٹ ڈالنے کہاں جانا ہے،وکیل نے کہاواٹس ایپ پر لوگوں کو بتایا تھا اور لوگ پہنچے بھی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے کوئی ادارہ اس کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا،وکیل حامد خان کی تیاری کیلئے پیر تک وقت دینے کی استدعا، چیف جسٹس نے کہا 3 دن تک اگرکیس کو ملتوی کرنا ہے تو پھرپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنا ہوگا، ہم ہفتے اور اتوار کی چھٹی قربان کرکے الیکشن کے کیسز سن سکتے ہیں