اہم خبریں

وفاق نے آٹابحران کاذمہ دارصوبائی حکومتوں کو قراردیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سینیٹ اجلاس میں آٹے بحران کی گونج، پی ڈی ایم حکومت نے آٹا بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو قراردے دیا،وفاقی حکومت پر ملبہ ڈالنے کے لیے آٹے کا بحران پیداکیاگیاہے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے انکشاف کیاکہ ذخیرہ اندوزاور سمگلرپارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ عمران خان اور عوام ایک پیج پر ہیں، پنجاب اور کے پی اسمبلی کو عام انتخابات کروانے کے لیے تحلیل کررہے ہیں ،منتخب حکومت ہی پاکستان کواس تباہی سے نکال سکتی ہے ،یہ اشتہاریوں کی حکومت ہے یہ ان کی کارکردگی سب کچھ اشتہاروں میں نظر آتی ہے ،سیلاب کے نام پر قرض اور دہشتگردی کے نام پر ڈالر لینے سے معیشت نہیں چلتی ہے بندرگاؤں پر کنٹینرپھس گئے پوری معیشت کا پہیا جام ہوگیاہے ،عمران خان اور اس کی ٹیم ایک جسم کی مانند ہے کٹ تو سکتا ہے علیحدہ نہیں ہوسکتا ۔ عمران خان پر دن کی روشنی میں گولیاں برسائی گئیں مگر وہ سیسہ پلائی دیوار بن گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس پیر کو دن 3بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ چینی تو اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملتی نہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کا سنجیدہ مسئلہ ہے،لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں