اہم خبریں

اساتذہ کی مردم شماری ڈیوٹیوں کے باعث امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (نیوز ڈیسک )اساتذہ کی مردم شماری کی ڈیوٹیوں کے باعث طلباء کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق مردم شماری کی ڈیوٹی میں مصروف اساتذہ طلبہ پر توجہ کم دینے لگے۔یکم فروری سے باقاعدہ مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔مردم شماری سے پہلے اساتذہ ٹرینگ میں مصروف ہیں۔نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیمی سال شارٹ ہے،اساتذہ کی ڈیوٹیز مردم شماری میں لگنے سے طلباء کی پڑھائی کا مزید حرج ہوگا۔ اس لئے بے روزگار گریجوٹس کی ڈیوٹی مردم شماری میں لگائی جائیں اور خواتین اساتذہ کو ڈیوٹی سے استشنیٰ دیا جائےدوسری طرف محکمہ سکولز نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن اساتذہ کی مردم شماری کے حوالے سے ڈیوٹیز لگیں ہیں ان کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ خبریں