Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(بشارت راجہ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیاجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے دیکھتے ہیں استعفے میں جسٹس مظاہر نے کہا ہے کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں۔میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔۔۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے ۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کو دو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے جس کا انھوں نے جواب بھی دیا تھا اور اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کر دئے تھے سپریم جوڈیشل کونسل کی تین سماعتیں ہوئی جبکہ ایک سماعت اوپن کورٹ میں ہوئی ۔۔سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے پر بھی تین سماعتیں ہوئیں ۔مجموعی طور پر جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دس درخواستیں دائر ہوئیں ۔۔۔۔ جسٹس مظاہر نقوی نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا تے ہوئے خود پر عائد الزامات کی تردید کی تھی ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفی میں بڑی غلطی سامنے آگئی ۔۔۔ استعفی پر سال 2023 لکھا ہوا ہے اورجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے سٹاف کا ٹائپ کردہ استعفی سائن کیا۔