اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے راہنمافواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر 5 ارکان پنجاب اسمبلی کے چوہدری مسعود ، فیصل فاروق، ،دوست مزاری،خرم لغاری اورمومنہ وحید کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی ، پرویز مشرف اور عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری کی تصویر کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔















