لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، خواتین، بچوں سمیت 8 افراد قتل

پشاور(نیوزڈیسک) لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کے تمام افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔