اہم خبریں

ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان گئی ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان گئی ہے ،فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اورالیکشن کی طاقت سے پنجاب سے صفایا کریں گے ،ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں، فارن ایجنٹس اورفرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال بشری بی بی، فرح گوگی اورفرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اورپنجاب کو لوٹا گیا ،پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے ،پنجاب کے عوام مفت علاج اور تعلیم، بہترین سڑکیں کو ووٹ دیں گے ، پنجاب میں ترقی کے رکے عمل کو پھر سے شروع کریں گے ،چار سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ، ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے،پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے،پنجاب کے عوام بہروپیوں، فارن ایجنٹس اور چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے، پنجاب کو لوٹنے، اجاڑنے اور ویران کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں