اسلام آباد(نامہ نگار)ادارہ شماریات حکام کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر میڈیا کو بریفنگ دی جس کے مطابق بتایا گیا کہ جو لوگ ملک سے باہر ہیں ان کو شمار نہیں کیا جائے گا ،تعلیم روزگار علاج کے لئے باہر گئے لوگوں کو شمار نہیں کیا جائے ،ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے ڈی فیکٹو کی بجائے ڈی جورے طریقہ کار اختیار کیا جائے گا ،ڈیجیٹل مردم شماری کا مقصد مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہے ،ملک میں پہلی مرتبہ جیو کوڈنگ متعارف کرائی ہے ،تمام اضلاع میں سہولیات کی دستیابی کے لئے جیو ٹیگنگ کرنے جارہے ہیں،جیو ٹیگنگ سے ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ میں مددملے گی ،جیو ٹیگنگ سے سکول، ہسپتال، یونیورسٹی کی موجودگی پتا چلے گی ،ہم نےمردم شماری کو اسمبلی نشستوں سے ڈی لنک کرنا ہے مردم شماری کے طریقہ کار پرتمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرلیا ہے مردم و خانہ شماری کے ذریعے ہی معاشی شماری بھی کی جائے گی ملک میں اب تک صرف ایک معاشی شماری کی گئی ہےپوسٹ انومریشن کے لئے کیٹی سسٹم متعارف کروایا گیا ہے کیٹی نظام دنیا میں پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیا ہے ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے ایک لاکھ 21 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جارہی 33 اضلاع میں پائلٹ ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کی جاچکی ہےایک صوبے کے تحفظات کے باعث جلد نئی مردم شماری کی جارہی اگر نئی شماری کے نتائج نہیں دے پاتے تو الیکشن متاثر نہیں ہوں گے الیکشن 2017 کی مردم شماری پر کرائے جاسکیں گےقوم پرست جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔















