اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-چین تعلقات کو نئی جہتوں تک پہنچانے میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کو سراہا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک-چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے،پاک-چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے،پاکستانی قوم اس فراخدلانہ امداد پر چین کی عوام اور حکومت کی مشکور ہے،چینی سفیر نونگ رونگ نے سپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔چین کی حکومت اور عوام کو بھی پاکستان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی ہے، چین کے عوام پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔















