راولپنڈی (نامی نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی، فلور ملز مالکان کو آٹا فیئر پرائس اور کریانہ کی دکانوں پر براہ راست فراہم کرنے کی ہدایت ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران راولپنڈی میں آٹے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈی سی راولپنڈی شعیب علی نے کہا کہ آٹے کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنائیں آٹے کی سپلائی ڈیلرز کے بجائے فیئر پرائس شاپس اور کریانہ مرچنٹ تک خود پہنچائیں تا کہ شہریوں کو حکومت پنجاب کی سے طرف آٹے کی مقرر کردہ قیمتوں پر میسر آ سکیں، دپٹی کمشنر نے ڈیلرز کو ہدایت جاری کہ ڈیلرز کو کسی صورت آٹا نہ دیا جائے کیونکہ یہ ڈیلرز آٹا کی سمگلنگ ملوث پائے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آٹے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکر انکی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔















