لاہور (نیوز ڈیسک)ملکی سیاسی ماحول گرم لیکن پھر بھی صوبائی دارلحکومت لاہور میں آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں گرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق دو دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ، مرغی کا فی کلو گوشت 471 روپے کلو ہوگیا جبکہ 15کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سےکم ہوکر 1750 روپے کا ہوگیا، چکی آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی اس کی قیمت جوں کی توں برقرار ہے ۔















