آزادکشمیر بھر میں حریت رہنما مقبول بٹ کی شہادت عقیدت واحترام سے منائی گئی ، شہر شہر ریلیاں، سیمینارز

مظفرآباد(اے بی این نیوز)باغ، مظفرآباد، کھوئیرٹہ ، کوٹلی ، حویلی مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں کشمیری حریت رہنما مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر ریلیاں، تقریبات، سیمینارز ، جلسے و جلوس مقررین کا کشمیر کی مکمل خودمختاری تک ہماری جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہار مقررین کا کہنا ہے کہ حق بات پر کوئی کمپرومائز نہیں کوئی ڈرا نہیں سکتا، حسینی کردار رہے گاآج سے انتالیس سال قبل عظیم کشمیری گوریلہ حریت پسند رہنما مقبول بٹ کو گیارہ فروری انیس سوچوراسی کو دلی کی تہاڑ جیل کے اندر پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور شہید مقبول بٹ کے جسد خاکی کو بھارتی غاصب فورسز نے اپنے قبضے میں رکھ لیا۔ انتالیس سال گزرنے کے بعد بھی پوری دنیا میں مقیم کشمیر ی بھارت کے خلاف اس دن احتجاجی ریلیاں نکالتے ہیں ،عباس پور میں نکلنے والی ریلی سے انجمن تاجران سول سوسائیٹی اور جموں کشمیر سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں افضل گرو سمیت دیگر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کا بڑا سامراج ہے جس نے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے ، بھارت نے لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو پابند سلاسل کر رکھا ہے اقوام عالم اور پاکستان کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خورداریت اقوام متحدہ کی کراردادوں کے مطابق دلوانے میں کردار ادا کرے ۔شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی تحریکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کرتے ہیں کہ محمد مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھتے ہوئے مادر وطن کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کھوئی رٹہ کے زیرِ اہتمام نکالی گئی ریلی سے لاری اڈہ کھوئی رٹہ میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبول بٹ شہید وہ ہیرو ہے جس نے قوموں کی برادری میں ریاست جموں کشمیر کے قومی وقار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اور آنیوالی نسلوں کی بقا، ترقی و خوش حالی کا واحد راستہ ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی ہے۔ منافق، دھوکے باز، سفاک اور مکارقابضین نے مقامی سہولت کاروں سے مل کر غلامی کو طول دیا اور عوام کو غلامی اور تقسیم پر رضامند کرنے کیلئے تیار کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑی لوگ ہیں اور غیر ملکی قبضہ ہماری قومی غیرت، شناخت اور وسائل پر حملہ ہے اس لیے عوام کو باہر نکل کر اسے چیلنج کرنا اور ختم کروانہ پڑے گا تاکہ پورا برصغیر امن اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔ریلی سے غلام محمود جرال ،واجد حسین چوہدری ،سہیل احمد کٹاریہ،عابد راجوروی،وقاص رزاق،ارسلان راجہ،تعظیم مغل،رضوان مرزا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔کھوئی رٹہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان نے یوم مقبول بٹ پر تاریخ ساز ریلی اور جلسے کا اہتمام کیا۔ ریلی یادگار چوک کھوئی رٹہ سے شروع ہوئی اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد لاری اڈہ کھوئی رٹہ میں قائم جلسہ گاہ پہنچی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوان ،اور بچے شریک ہوئے جو مقبول بٹ کا راستہ ہے ہمارا راستہ، یٰسین ملک کو رہا کرو، غیر ملکی قابضو ریاست ہماری چھوڑ دو،آر پار جوڑ دو، ہم کیا چاہتے آزادی، جموں کشمیر بنیگا خودمختار کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی کی قیادت سہیل احمد کٹاریہ،عابد راجوروی،رضوان یوسف،رضوان مرزا،غلام محمود جرال،شہزاد ۔ملک ،تعظیم مغل دیگر راہنماؤں نے کی۔ریلی میں دربار مائی طوطی ،درگوٹی کراس سیری،بھروٹ گالہ ،اندرلہ کوٹہڑہ،و دیگر علاقوں سے قافلے کھوئی رٹہ کی مرکزی ریلی میں شریک ہوئے۔ملک بھر کی طرح باغ میں بھی عظیم حریت پسند رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کا دن انتہائی عقیدت او احترام سے منایا گیا۔ باغ شہرمیں ریلی نکالی گئی،ریلی بازار کا چکر لگانے کے بعد شہدا چوک ہڈا باڑی میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا جلسہ میں شہروں سمیت تاجران سول سوسائٹی مہاجرین اور سکول کے طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر مولانا امتیاز صدیقی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ عارف،کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم ارشاد بٹ،قاری مظفر حیات ہارونی،صدر مہاجر کیمپ چوہدری عبدالواحد،ابو صہیب،ممبر میونسپل کارپوریشن کامران گردیزی،سردار خورشید سدھن،شفیع کشمیری،مولانا منتظر گیلانی،عبدالغنی لون،فاروق شاہ،مسعود علی گردیزی،حمزہ ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ محمد مقبول بٹ،افضل گورو،برھان والنی شہید کشمیریوں کی عظیم ہیرو ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا نہیں جا سکتا پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ آزادی کی اس تحریک میں قربانی دینے کے لئے تیار ہیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان مزید کاوشیں تیز کرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مقبول بٹ دیگر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور عہد کیا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک کشمیر عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے،بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ٹھنڈا نہیں کر سکی کشمیری اپنی آزادی تک کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے،دریں اثناء جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام بھی مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر احمد عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمود راتھر،ارشاد بٹ،ادریس منہاس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کشمیر کی تحریک کو جلا بخشی ہے کشمیری عوام آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔