مظفر آباد( نیوز ڈیسک )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترجمان نے بتایا کہ ڈولائی کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہالہ پل اور مظفر آباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کے چیئرمین شہریار سلطان مرکزی شاہراہ کو کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ این ایچ اے کا عملہ اور بھاری مشینری ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔
مظفرآباد کوہالہ روڈ پر ٹریفک بحال کرنے میں مزید وقت درکار ہوگا۔ عوام سے گزارش ہے کہ کوہالہ کے راستے سفر سے گریز کریں۔این ایچ اے کے ترجمان نے کہا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال ہونے پر میڈیا عوام کو آگاہ کرے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 28 جولائی 2024 سونے کی قیمت میںمعمولی کمی