اہم خبریں

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، شوہر کے ہمراہ تصاویر جاری

لندن (اے بی این نیوز) برطانوی فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی کی خبر گزشتہ دنوں ان کے خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، تاہم اب جمائما نے خود شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمائما نے اپنی پوسٹ میں شادی کے دن کو اپنے اور کیمرون او ریلی کے لیے انتہائی خاص اور خوشگوار قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی۔


رپورٹس کے مطابق جمائما کی عمر 52 سال جبکہ کیمرون او ریلی کی عمر 62 سال ہے۔ دونوں کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹری کے کام کے دوران ہوئی اور تقریباً ایک سال کی رفاقت کے بعد دونوں نے شادی کی۔

جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل سابق پاکستانی وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہوگئی تھی، جبکہ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں