عوامی ایکشن کمیٹی کا بجلی بلوں میں ہوشرباء ٹیکسز کیخلاف ریاست گیر احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان

راولاکوٹ (نیوزڈیسک)عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے بھمبر سے مظفرآباد کی طرف11مئی کو لانگ مارچ کا اعلان ۔مظفرآباد وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا ددینے کا فیصلہ۔، اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو ریاست بھر میں لاک ڈاون ہو گا

جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق ریاست بھر کی طرح ضلع پونچھ میں بھی یوم مذاحمت منایا گیا راولاکوٹ میں عوامی حقوق دھرنے کے 10 ماہ مکمل ہو گٸے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی.

جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا اور دو گھنٹے تک علامتی شٹر ڈاون رہا جلسہ عام سے خطاب کرتے ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی و صدر راولاکوٹ انجمن تاجران سردار عمر نزیر کشمیری نے بڑا اعلان کر دیا جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم مزاحمت منایا گیا احتجاجی ریلی نکالی گئی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا اور دو گھنٹے تک علامتی شٹر ڈاون کیا گیا ..

مزید یہ بھی پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ 6مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

احتجاجی ریلی سپلائی بازار سے شروع ہوئی جو شہر کی مختلف شاہراوں کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی و صدر راولاکوٹ انجمن تاجران سردار عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ حکومت نے وعدے ایفا نہ کیے ہیں اب فیصلہ کن لڑائی لڑائی ہو گی حکمران طبقہ اشرافیہ کے خلاف 11 مئی کو بھمبر سے مظفرآباد تک عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتما م لانگ مارچ کیا جائے اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنےدھرنا دیا جائے گا اگر حکومت نے جبر کا آلہ استعمال کیا تو آزاد کشمیر میں لاک ڈاون کیا جائے گا .

ریاست بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام عام ہڑتال ہو گی ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں ریاست بھر میں یوم مذاحمت منایا گیا راولاکوٹ میں 2 گھنٹے کے لیے علامتی شٹر ڈاؤن کیا گیا پورے آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گٸے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا۔ آٹے پر سبسڈی کی بحالی ۔ پیداواری لاگت پر ٹیکس فری بجلی ۔ اور حکمران اشرافیہ کی مراعات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی حکومت کی عہد شکنی اور وعدہ خلافیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ عوام نے اپنے حقوق کے لیے 76 سالہ ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خلاف بغاوت کی ہے۔

عوام آٹا اور بجلی کے حوالے سے گزشتہ 10 ماہ سے سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں حکمران طبقات اپنی مراعات میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ پر امن جدوجہد کو کمزوری سمجھا گیا ۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی فیصلہ کن لڑائی لڑے گی ماضی میں پچھلے 10 ماہ میں تاجران ۔ ٹرانسپورٹرز اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے اس تحریک میں مثالی رول ادا کیا۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی وارڈ سطح پر کمیٹیاں بنانے کا عمل جلد مکمل کرے گی ۔ رہنماؤں نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ بجلی بلوں کا باٸیکاٹ جاری رکھیں اور ایکشن کمیٹی کے دست و بازو بنیں رمضان میں دعا کریں جبکہ عوامی کمیٹی سب ڈویژن تھوراڑ کے زیر اہتمام جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر یومِ مزاحمت کے طور پر منایا گیا

ریلی کا آغاز احتجاجی کیمپ سے 11 بجے کیا گیا شرکاء ریلی حکمران طبقات کی غیر سنجیدگی اور ٹال مٹول کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رے تھے ریلی کے بعد مین چوک میں احتجاجی جلسہ عام ہوا جس میں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک آزاد کشمیر کے عوام کو بجلی کی پیداواری لاگت کا تعین کر کے ٹیکس فری بجلی نہیں دی جاتی،حکمران اشرافیہ اپنی مراعات میں واضح کمی نہیں لاتی اور آٹا 1016 روپے فی من نہیں کیا جاتا تو عوامی احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی اور بجلی بلات کا بایکاٹ جاری رکھا جائے گا

آخر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا کہ 11 مئی کو مندرجہ بالا مطالبات کے حصول کے لیے بھمبر سے مظفر آباد اسمبلی کی طرف عوامی مارچ کیا جائے گاتمام عوام عوامی کمیٹیز کی شکل میں منظم ھو کر اس تاریخی مارچ کی کامیابی کے لیے آج سے ھی تیاریوں کا آغاز کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔