چین میں دسمبر میں سردی کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دسمبر 1951 کے بعد رواں ماہ سب سے زیادہ دن درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کا ریکارڈ بن گیا ۔چین کے سرکاری اخبار کے مطابق اتوار تک بیجنگ میں ایک موسمیاتی رصدگاہ نے 11 دسمبر سے اب تک 300 گھنٹے سے زیادہ درجہ حرارت منجمد سے کم ریکارڈ کیا ہے، جو 1951 میں ریکارڈ قائم ہونے کے بعد سے اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔اس عرصے میں دارالحکومت میں مسلسل نو دن درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ (14 فارن ہائیٹ) سے نیچے رہا۔ملک کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں گزشتہ ہفتے سے ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے، شمال مشرق کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ (منفی 40 فارن ہائیٹ) اور اس سے بھی نیچے تک جا پہنچا ہے۔