جاں بحق فلسطینی بچوں کی تعداد 14 سالہ عراقی جنگ سے زیادہ ہے ، جمائمہ خان

لندن (نیوزڈیسک)غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر جمائما خا ن بھی بول پڑیں، جمائمہ خان کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت ۔جمائمہ سوشل میڈیاایکس ، ٹوئٹر پرعراق اور غزہ جنگ میں تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کیا۔سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔

جمائما نےٹوئٹ میں لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید 8000 سے زائد بچے شامل ، ہزاروں افراد لاپتا ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔