اہم خبریں

امریکہ نے فلسطینیوں کیخلاف استعمال کیلئے خطرناک بم اسرائیل کے حوالے کردیا

تل ابیب (نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، امریکہ نے اسرائیل کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے BLU-109 Bunker Buster بم اسرائیل کے حوالے کردیا۔امریکی حکام نےنہتے فلسطینیوں کیخلاف انتہائی خطرناک اور تباہ کن بم اسرائیل کے حوالے کردیئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2000 پونڈ وزنی BLU-109 بم حماس کے زیرزمین ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔یہ بم زمین پر زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلاسکتا ہے۔ اس بم کے استعمال کے بعد غزہ میں حماس کی سرنگوں کے علاوہ عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔مبصرین نے ان خطرناک بموں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں انسانی جانوں کو زیادہ نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔ Blu-109 بموں کے استعمال سے فلسطینی آبادی کو زیادہ نقصان ہوسکتا ہے جس سے پناہ گزینوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں