تنزانیہ (نیوزڈیسک)افریقی ملک تنزانیہ میں پیش آئے ایک ڈرامائی واقعہ نے دنیا کوحیران کردیا۔28 نومبرکے دن دو طیاروں کو لینڈنگ گیئر کا مسئلہ درپیش آگیااور دونوں ایک ہی جگہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ یونائیٹڈ ائیر زنجبار کے طیارے نے تنزانیہ کے ساحل سے دور ایک جزیرہ نما زنجبار سے اڑان بھری جس میں 30 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔دی ایوی ایشن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اپنی منزل (کیکوبوگا ائیر اسٹرپ جو کہ تنزانیہ کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے تک پہنچنے پر عملے نے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسائل کی اطلاع دی۔طیارہ لینڈ کرنے کے قابل تھا لیکن غلط حکمت عملی کی وجہ سے مین لینڈنگ گیئر گر گیا اور طیارہ رن وے سے ہٹ گیا اور پھر فرنٹ گیئر سمیت طیارے کے دونوں پروں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے طیارے کو حادثہ پیش آگیا۔تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔کچھ ہی گھنٹوں بعد، کیکوبوگا ایک اور ڈرامائی واقعہ کا مقام بن گیا، سنڈبارڈ ائیر ایمبریئر کیکوبوگا سے زنجبار جانے کے لیے اڑان بھر رہی تھی جب تیز رفتاری کے دوران اس کا لینڈنگ گیئر گر گیا۔طیارے کے رکنے سے پہلے اس کا دایاں وِنگ ایک عمارت سے ٹکرا گیا، اس طیارے میں بھی اتفاق سے 30 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے اور خوس قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔















