Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ماں کوبیٹی کا روپ دھار کر اس کی کلاس میں بیٹھنا مہنگا پڑ گیا، 700 ڈالرجرمانے کی سزا

ٹیکساس(نیوزڈیسک)امریکہ میں ماں کو اپنی بیٹی کا روپ دھار کر اس کے سکول میں داخل ہوکر کلاسز لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کے جرم میں سزا سنادی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں ایک ماں کو اپنا نقطہ نظر ثابت کرنے کیلئے اپنی 13 سالہ بیٹی کا روپ دھار کر اسکول میں داخل ہونے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر رواں ماہ عدالت نے سزا سنا ئی ۔رواں ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عدالت نے کیسی گارسیا نامی خاتون کو 2021 میں پیش آئے واقعے میں مجرمانہ کارروائیوں پر چھ ماہ کے پروبیشن کی سزا سنائی اور 700 ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔خاتون نے اپنی نوعمر بیٹی کے بھیس میں سان ایلیزاریو مڈل اسکول میں کلاسز میں شرکت کی، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ کتنا آسان ہے ایک بالغ کے لیے اسکول میں داخل ہونا اور خطرناک کارروائیاں انجام دینےمیں