اقوام متحدہ کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

نیو یا رک ( اے بی این نیوز    )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گو تریس کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ، انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے، غزہ میں مکمل جنگ بندی کیلئے بات چیت جاری رہنی چاہیے، غزہ کے لوگوں،اسرائیل اور خطے کے مفاد میں مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے، قطری وزرات خارجہ کے مطابق غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع ہو گئی، حماس نے کہا کہ جنگ بندی میں دو روزہ توسیع پر اتفاق کر لیا، جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کیلئے فہرست کی تیاری ،قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کی کوشش ہے عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے، حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع پر قطر، مصر سے اتفاق کر لیا ہے، جنگ بندی میں دو روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے معاہدے جیسی ہی ہیں۔