اہم خبریں

یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی میں مزیدتوسیع کا امکان

غزہ (نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد توسیع کا امکان ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق کل صبح جنگ بندی معاہدہ اپنا وقت مکمل کرلے گا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر رضا مندی کا اظہار کردیا ۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کیلئے رضا مندی کا اظہار ، کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔دوسری جانب امریکہ نے بھی قطر اور بحرین سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں توسیع کیلئے امید ظاہر کردی ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ میرا مقصد ہے اور یہی ہم سب کا مقصد ہےکہ اس وقفے کو جاری رکھیں، ہم اس سے مزید یرغمالیوں کی رہائی دیکھ سکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں غزہ میں مزید انسانی امداد پہنچا سکتے ہیں جس کی وہاں شدید ضرورت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ لڑائی اس وقت تک رکی رہے جب تک قیدی رہائی نہ حاصل کرلیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے بھی جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا خیر مقدم کریں گے تاہم اس کے بدلے حماس روزانہ کی بنیاد پر 10 یرغمالیوں کو رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ہم یرغمالیوں کے ایک اور گروپ کو واپس لے آئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔تاہم اسی دوران نیتن یاہو نے یہ بھی واضح کیا کہ جیسے ہی عارضی جنگ بندی کا خاتمہ ہوگا اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حملے کرے گا۔

متعلقہ خبریں