نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان واضح اکثریت کے ساتھ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔پاکستان نے واضح اکثریت کے ساتھ نشست حاصل کی، اور ایشیا پیسفک گروپ کیلئے 25-2023 تک پاکستان کے پاس یہ عہدہ رہے گا۔یادرہے کہ 16 نومبر کو پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2023 سے2027 کے لیے دوبارہ منتخب ہوا تھا۔















