پیرس(نیوزڈیسک )فرانس کے شہنشاہ نپولین بونا پارٹ کا ایک تاریخ ہیٹ ریکارڈ 20 لاکھ 11 ہزار ڈالر ( پاکستانی کرنسی میں 57 کروڑ روپے سے زائد) قیمت میں نیلام ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سیاہ ہائیکورن ہیٹ پر فرانسیسی پرچم کے رنگوں والا نیلا، سفید اور سرخ تمغہ بھی چسپاں ہے ،پیرس کے جنوب میں فونٹین بلیو میں واقع نیلامی گھر نے اس ٹوپی کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔















