تل ابیب ( اے بی این نیوز )غزہ میں ہسپتالوں کے نیچے بنکرز ہماری فوج نے بنائے تھے،سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود بارک کا اعتراف،سی این این کو انٹرویومیں کہا بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی،میزبان نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کر رہی ہے،اینکرکے مطابق اسرائیلی فوج ہسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی ثبوت تاحال نہیں دے سکی















