اہم خبریں

حزب اللہ کاراکٹوں اور میزائل سے بڑا حملہ ،3 اسرائیلی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی

تل ابیب (نیوزڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد سے جنوبی لبنان میں کی جھڑپیں جاری ۔ تازہ جھڑپوں میں حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے مرکز پر زور دار حملہ،راکٹوں اور توپ خانےسےنشانہ بنایا گیا، لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کیمپ پر ٹینک شکن میزائل اور گولے داغے گئے۔ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی توپ خانے کی بمباری کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ لبنانی حزب اللہ نے اسرائیل کے الجلیل کے علاقے پر راکٹ حملے کئے تھے۔شمالی علاقوں میں داغے گئے راکٹوں سے سائرن بج گئے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فوجی مرکز کو نشانہ بنانے جانےکے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوج نےلی اسرائیل میں شلومی کے علاقے کی جانب لگ بھگ 10 مارٹر گولے فائر کے جانے کی نشاندہی کی ہے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی بمباری کی۔حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے “فلسطینی عوام کی حمایت” میں “مناسب ہتھیاروں سے” شمالی اسرائیل میں الظہیرہ سائٹ اور الجردہ پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں