غزہ ( اے بی این نیوز )اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئے،لڑائی میں 5دن کاوقفہ،50یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا،واشنگٹن پوسٹ کادعویٰ،وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکی جنگ بندی معاہدے کی خبرکی تردید،حماس نے 7اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا،امریکی صدر نے گزشتہ روز 2ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا تھا، جوبائیڈن کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو ہی غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر حکومت کرنی چاہیے،فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکی صدر جوبائیڈن سے فوری جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ ،بیان میں کہا جوبائیڈن اسرائیلی کارروائیاں روکنے کیلئے مداخلت کریں،غزہ میں 50 ہزار سے زائد افراد ہیضے میں مبتلا ہوگئے ، صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام کافقدان، مناسب خوراک اور ادویات نہ ہونے سے بڑے سانحہ کا خدشہ ہے۔















