اہم خبریں

اقوام متحدہ سکول پر اسرائیلی بمباری ،بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید

غزہ (نیوزڈیسک)اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر خوفناک بمباری ، بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید،کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرگئے جن میں سے متعدد بچے شامل ہیں۔فلسطین میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول الفخورہ میں قائم پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم ازم کم 50 افراد شہید ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد شامل جن میں 19 بچے ہیں۔رائٹر اور اے ایف پی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے۔اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھر گئیںالجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔

متعلقہ خبریں