میڈرڈ(نیوزڈیسک)اسپین کے’’سینٹ جوآن دی دیو‘‘ اسپتال میں زیرِ علاج جڑواں بچوں کا آپریشن کامیاب ہوگیا، دونوں بچوں کو الگ کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی عملے نے بتایاکہ دونوں بہن بھائی اب صحت مند ہیں ،واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب اسپین کے مذکورہ اسپتال میں جڑواں بچوں کا آپریشن کر کے انہیں جسمانی طور پر الگ کیا گیا اور سرجری میں شامل طبی پیشہ ور افراد نے اس عمل کو نہایت مہارت سے سر انجام دیا۔















